• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، 3 شہید، فاروق عبداللّٰہ کی بہن اور بیٹی گرفتار

مقبوضہ وادیٔ کشمیر میں غیر انسانی پابندیاں، کریک ڈاؤن اور کرفیو 73 ویں روز بھی برقرار ہے، جبکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی بھی جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر، 3 شہید، فاروق عبداللّٰہ کی بہن اور بیٹی گرفتار


ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں قابض بھارتی فورسز نے آج گھر گھر تلاشی لی اور محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا، احتجاج کرنے پر سابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر کی بہن اور بیٹی کو گرفتار کر لیا۔

کشمیری کھانے پینے کے سامان، دواؤں اور بنیادی ضرورت کی تمام سہولتوں سے تاحال محروم ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، کشمیری خواتین نے سری نگر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پر امن احتجاج کیا۔

احتجاج میں سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللّٰہ کی بہن اور بیٹی بھی شریک تھیں، کشمیری خواتین کا کہنا تھا کہ بھارت وادی میں سب اچھا ہونے کا ڈرامہ بند کرے۔

قابض بھارتی فورسز نے مظاہرے میں شریک خواتین کو گھسیٹتے ہوئے گاڑیوں میں بٹھایا اور انہیں وہاں سے لے گئی۔

قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبد اللّٰہ کی بیٹی اور بہن سمیت متعدد خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جموں کی فروٹ مارکیٹ میں بھارت مخالف پیغامات والے سیب بھی سامنے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر امریکی اخبار کا اداریہ

سیبوں پر پاکستان زندہ باد، (LOVE BURHAN WANI) لَو برہان وانی، میری جان عمران خان، گو انڈیا گو بیک کے پیغامات درج ہیں۔

تازہ ترین