• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کوالیفائرز کیلئے ٹریننگ کی سہولت دی جائے، انعام بٹ

کراچی(نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) بیچ ورلڈگیمز میں ریسلنگ میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ریسلر محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ اولمپکس تک رسائی کے لئے چین، بھارت اور بلغاریہ میںہونے والے کوالیفائی رائونڈ میں حصہ لینا ہے۔ٹریننگ کے لئے مناسب سہولت دی جائے تو یقینی طور پر میں اولمپک میں رسائی حاصل کرلوں گا۔ سائوتھ ایشین گیمز نیپال میں بھی گولڈ میڈل ہدف ہے، پاکستان میں اب تک سائوتھ ایشین گیمز کے لئے کوئی تربیتی کیمپ بھی نہیں لگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گوجرانوالہ میں اکیڈمی بنانے کے لئے پلاٹ دیا ہے جو بہت ہی خستہ حال میں ہے، اب میں اکیڈمی کی تعمیر کے لئے مختلف اداروں سے رابطہ کررہا ہوں۔

تازہ ترین