• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی سادگی سے مگر ہنی مون پیرس میں۔‘

یہ بھی پڑھیے: حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی ہونے کی دعویدار سامنے آگئی

حمزہ اور نیمل آج کل ہنی مون کے لیے فرانس کے شہر پیرس میں موجود ہیں۔ نیمل وہاں سے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Bonjour

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on


نیمل نے پیرس کے ایفل ٹاور کے نیچے کھڑے ایک سیلفی اپلوڈ کی۔ اس سیلفی پر کمنٹ میں تنقید کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ’شادی سادگی سے پر ہنی مون پیرس میں۔‘

واضح رہے کہ 25 اگست کو ہونے والی حمزہ اور نیمل کی شادی کی تقریب کا انعقاد انتہائی سادگی سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: حمزہ علی عباسی نے نیمل خان سے شادی کی تصدیق کردی

 حمزہ علی عباسی کو سادگی سے شادی کرنے پر بہت سراہا گیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ انہوں نے سادگی سے شادی کرکے ایک اچھی مثال قائم کی تھی۔

حمزہ عباسی نے شادی کی فضول رسومات کو چھوڑ کر سادگی سے شادی کرکے معاشرے کے لیے اور اپنے تمام ساتھی اداکاروں کے لئے نئی مثال قائم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: حمزہ عباسی، نیمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک

اب اُن کی اس سادگی سے شادی کو سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پیرس جانے سے قبل حمزہ اور نیمل ہنی مون کے لیے اسپین کےشہر بارسلونا پہنچے تھے جس کی نیمل خاور نے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

View this post on Instagram

I could stare at this deep blue sea forever

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on




شادی کے بعد اداکارہ نیمل خاور  نے شوبز انڈسٹری سے باضابطہ طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حمزہ علی عباسی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا  کہ ’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ’اکتوبر کے آخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور اُمید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے۔‘

تازہ ترین