• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ بازار ، پاک گیٹ کی بحالی کی منظوری ، 8 کروڑ 60 لاکھ خرچ ہونگے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں،جس کے مطابق تاریخی ورثے کے تحفظ کے پروگرام کو 2020 تک توسیع اورصرافہ بازار اور پاک گیٹ کواصل حالت میں بحال کرنے کے منظوری دے گئی،پراجیکٹ پر 8 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے پراجیکٹ کے ملازمین کی تنخواہیں بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی،پراجیکٹ کے ملازمین 18 ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے،یہ فیصلے والڈ سٹی پراجیکٹ کے پہلے اجلاس میں کئے گئے،جس کی صدارت چیئرمین والڈ سٹی پراجیکٹ ندیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر و پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر خٹک نے کی، ندیم قریشی نے کہا کہ شہر کے ہر تاریخی مقام کی بحالی اولین خواہش ہے، فصیل اور تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا،پراجیکٹ کیلئے پنجاب حکومت سے فنڈ حاصل کرنے کے علاوہ اکنامک افیئر ڈو یژن میں موجو 45 کروڑ روپے بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صرافہ بازار اصل حالت میں بحال کرنے پر 3 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہونگے، اجلاس میں گھنٹہ گھر کی عمارت کو پاک اٹیلین ریسورس سنٹر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین