• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹنگ وکٹ چھوٹا گراؤنڈ، پاکستان آسٹریلیا کا دوسرا ٹی 20 آج، رنز کی بارش متوقع

بابر الیون اور فنچ الیون کے درمیان دوسرا مقابلہ آج


کینبرا (جنگ نیوز) نیو ساؤتھ ویلز اور ایسٹ کوسٹ میں اتوار کو ہونے والی بارش کے باعث کاشتکار خوشیاں منا رہے ہیں۔ ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی خوشی سے نہال ہے ۔ سڈنی میں عالمی نمبر ایک پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بارش نے شکست سے بچالیا، سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا۔ کینبرا کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار بتائی جاتی ہے گراؤنڈ بھی چھوٹا ہے۔اس لیے رنز کی بارش متوقع ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر دس منٹ پر شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ آسٹریلوی ٹیم گذشتہ ایک سال سے کوئی ٹی 20 انٹر نیشنل میچ نہیں ہاری ہے۔ سڈنی میں بھارت نے آسٹریلیا کوشکست دی تھی۔ ٹی 20 کپتان بابر اعظم کے لیے پہلی پوزیشن بچانا چیلنج بن گیا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم بارش کے سبب آسٹریلوی ٹیم اپنی اننگز بھی مکمل نہ کرسکی۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ سخت ناراض ہیں۔ فنچ نے بارش سے متاثرہ میچ میں اننگز کے دوران 20 منٹ کا وقفہ لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت میچ ریفریبارش یا کسی اور سبب متاثر ہونے والے ٹی20 میچ میں وقفے کا دورانیہ 20 منٹ سے کم کر کے 10 منٹ کرسکتا ہے لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے ایسا نہ کیا۔

تازہ ترین