• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے پلیٹلیٹس پر رحم کریں، فواد کی نواز سے درخواست

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب سے درخواست ہے کہ عوام کے پلیٹلیٹس پر رحم کریں۔

فواد چودہدی نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی علالت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف وہ پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں اسپتال کے بجائے گھر چلے گئے ہیں، گزشتہ دور میں اشرافیہ نے قوم کے پلیٹ لیٹس کم کیے، نواز شریف نے بھی عوام کے اور ہمارے وائٹ بلڈ سیلز کم کر دیے ہیں ۔

عوام کے پلیٹی لیٹس پر رحم کریں، فواد کی نواز سے درخواست


انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، ان سے بس یہ چاہتے ہیں کہ وہ عوام کے پیسے واپس کر دیں۔

یہ بھی پڑھیے: احتجاج ملک بھر میں پھیل سکتا ہے: مفتی کفایت

فواد چوہدری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں لیڈرشپ گھر بیٹھ کر حلوے کھا رہے ہیں جبکہ ورکرز عوام بارش میں دھکے کھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن کا ایک بچہ بھی دھرنے میں شریک نہیں ہے، پہلے مولانا مدارس کے بچوں کو افغانستان بھیجتے تھے، آج یہاں لے آئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل اقلیتوں اور کرتارپور کے لیے جو زبان استعمال کی گئی وہ سب نے دیکھی، حکومت اور اسلام آباد کو دھرنے سے کوئی خطرہ نہیں، تمام تر منفی کوششوں کے باوجود ملک ترقی کرے گا۔

تازہ ترین