نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہینس ورنر وائرمین نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی نیٹو لیفٹیننٹ جنرل ہینس ورنر وائر مین نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر اور علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹ سینٹر کا دورہ
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہےکہ نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔