• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرانان: اسمگلنگ کی کوشش ناکام،8کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم ٗ ایف سی ٗپولیس اور انتظامیہ نے سرانان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چمن سے کراچی جانے والی تین مسافر کوچوں اور ایک ٹرک سے 8کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا۔ اسمگلرز نے کار سرکار میں مدخلت کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق چیف کللٹر کسٹمز ڈاکٹر ذوالفقار علی چودہدی کو خفیہ اطلاعات ملی تھی کہ سمگلرز بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان چمن سے مسافر کوچوں اور ٹرک کے ذریعے کراچی لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ایڈیشنل کلکٹر جمیل بلوچ اورایڈیشنل کلیکٹر پریوینٹویا سر کلہور کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ہمراہ سرانان میں چمن سے آنے والی تین مسافر کوچوں اور ایک ٹرک سے غیر ملکی ٹائرز کپڑا سیگریٹس ویلڈنگ راڈز زنگ راڈ کونگ آئل صابن کمبلز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ کسٹم ذرائع نے بتایا کہ پکڑے جانے والے سامان کی مالیت 8کروڑ سے زائد ہے ۔
تازہ ترین