• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ایک سمندر تیس جزیرے

بکھرے ان میں موتی ہیرے

جو بھی اس کی سیر کوجائے

مفت میں ہیرے موتی پائے

2۔دنیا میں وہ ایک وسیلہ

جنت میں جانے کا حیلہ

جس کو جنت کی خواہش ہو

مت بھولے اُس کے قدموں کو

3۔دنیا میں ہے ایک خزانہ

اس کامالک بڑا سیانا

اس کو ہاتھوں ہاتھ لٹائے

پر دولت بڑھتی ہی جائے

4۔پڑھنے لکھنے میں کام آئے

ابّو جی بازار سے لائے

جس کے لئے بے چین تھی آپی

5۔روٹی کو وہ گول بنائے

چاروں جانب اس کو گھمائے

لکڑی کا ہے اُس کا تن من

6۔ ننھے کو بھی دل سے بھائے

کُر کُر کر کے خوب چبائے

چائے سے جس کو کھائیں آپا

7۔گرمی کی وہ پیاس بجھائے

سردی میں بھی چھُوٹ نہ پائے

بُوجھ سکے تو بُوجھ سیانی

جوابات : قرآن شریف، ماں، علم،کاپی، بیلن، پاپا،پانی

تازہ ترین