• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکا می سے مایوسی ہوئی، سیکھنے کا موقع ملا، بابر اعظم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹسمین توقعات کے مطابق نہیں کھیل سکے۔آسٹریلیاکے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد پرتھ میں میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے کافی کچھ سیکھا ہے، شکست سے مایوسی ہوئی ہے، کوشش ہوگی ٹیسٹ سیریز میں غلطیاں نہ دہرائیں۔ بابر اعظم نے کہاکہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کرتے،پچ کے باعث انہوں نے دو نوجوان فاسٹ بولروں کو ٹیم میں جگہ دی ۔ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ پچ میں نمی ہونے کی وجہ سے انھوں نے پہلی فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری ٹیم نے سیریز میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین