• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی،پراونشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2019 متفقہ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جمعہ کوباباشری گرو نانک کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے جنم دن پر مبارکباد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،قرارداد جی ڈی اے کے رکن نند کمار گوکلانی نے پیش کی تھی جس کی حمایت ایوان میں موجود تمام پارلیمانی گروپوں نے کی،نند کمار نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ باباگرونانک نے امن وآشتی کا پیغام دیا،ایم کیوایم کی خاتون رکن منگلا شرما نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر یاتریوں کے لئے تاریخی کام کیا ہے،پی ٹی آئی کے رکن دیوان سچل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتاپورراہداری کھول کر تاریخ رقم کردی ہے،وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہونے دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد پیش کی بعدازاں یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،سندھ اسمبلی نے جمعہ کوپراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2019 متفقہ طور پرمنظور کر لیا، خصوصی  افراد سے لائسنس فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی اور خصوصی افراد سے ایسا ٹریفک پولیس افسر ڈرائیونگ ٹیسٹ لے گا جو خود بھی اشاروں کی زبان سمجھتا ہو سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ کرتے وقت گاڑی میں مخصوص شیشہ اور مخصوص ڈیوائس لگانا ہوگی جن کی مدد سے انہیں ہارن،ایمبولینس سائرن کے بارے میں پتہ چل سکے گا،سندھ اسمبلی میں اس بل کی منظوری کے وقت سماعت سے محروم افراد اور ان کی تنظیم کے نمائندہ لوگ بھی موجود تھے،جبکہ خصوصی افراد کے لئے اشاروں کی زبان میں بات کرنیوالی ایک خاتون کو ایوان میں آنے کی خصوصی طورپر اجازت دی گئی،وزیر پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے سائن لینگویج کے حامل فرد کو ایوان میں آنے کے لئے ایک تحریک پیش کی تھی جس کی ایوان میں موجود تمام ارکان نے حمایت کی\۔

تازہ ترین