راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ کو وکیل مقرر کرنے کیلئے آخری موقع دیدیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پندرہ نومبر تک ہر صورت وکیل مقرر کریں۔عدالت نے 2013میں یوم عاشور پر مسجد ومدرسہ کو نمازیوں سمیت جلانے کے الزام میں ملوث ملزمان ندیم علی شاہ وغیرہ کے مقدمہ میں عدم حاضری پر گواہوں کے وارنٹ جاری کر دئیے۔