• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف لگاتار دو ٹی20 سیریز میں شکست کے بعد بول پڑے۔

میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے استفسار کیا کہ جب تک ٹی 20 کرکٹ میں 180 رنز نہیں کریں گے تو جیتیں گے کیسے؟

یہ بھی پڑھیے: مصباح ناکام ہوگئے، حقدار کھلاڑیوں سے ناانصافی کی

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں صرف 2 بیٹسمینوں نے پرفارم کیا، باقی کھلاڑی اپنا حصہ نہیں ڈال سکے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ افتخار احمد نے مثبت انداز میں کرکٹ کھیلی جبکہ موسیٰ خان نے اچھی پیس کے ساتھ بولنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین شرٹس کو تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے، فٹنس اور ڈسپلن پر کام کرنا ہے۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا اور ہماری فیلڈنگ میں واضح فرق ہے، ٹیسٹ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، جن میں عثمان قادر بھی شامل ہیں جو بغیر کھیلے وطن لوٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین