• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاشتکار زخمی،10جواری گرفتار

ملتان(سٹافرپورٹر) تھانہ بد ھلہ سنت کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاشتکاروقار زخمی ہو گیاجسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے کا روائی شروع کر دی۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں نو سرباز عورتوںنے خاتون سے اس کے مر حوم خاوند کی پنشن اور موبائل فون چھننے کے ساتھ کانوں کی بالیاں بھی اتروالیں اور فرار ہو ہو گئیں ۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ کی جواریوں کے خلاف کاروائی- پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے 10ملزمان کو تاش جواء کھیلتے گرفتار کرلیا-گرفتار ملزمان میں محمد جاوید، عمران، عابد، اعجاز، عمر دراز، اعجاز، اشفاق احمد، محمد حسین، اقبال اور محمد سلطان شامل ہیں- پو لیس تھانہ الپہ نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرکے روڈ پر توڑ پھوڑ کرنے والے آصف کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے شراب برآمد کر لی ۔ پولیس سٹی شجاعباد نے شادی کی تقریب میں سا ونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور فحش حرکات کرنے پر دلہاعامر سمیت ڈانسر عورتوں شگفتہ، نیلم،سائرہ کے مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین