• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
اکیڈمی مقابلوں سے نئے فٹبالرز کی تلاش
جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کے زیر اہتمام ’’کراچی انٹر اکیڈمی انڈر 15فٹبال ٹورنامنٹ‘‘ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل گیند کو کک لگا کر کررہے ہیں

کراچی میں فٹ بال کی ترقی کیلئے فٹ بال اکیڈمیاں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ان میں جہانگیر میموریل فٹ بال اکیڈمی میں بھی نوعمر بچے اور بچیاں ماہر کوچز سے فٹ بال ٹریننگ لے رہی ہیں۔ اس اکیڈمی کو نوعمر بچوں کیلئے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس اکیڈمی کے گراؤنڈ کو منی فٹ بال اسٹیڈیم کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ 

خوبصورت گرائونڈ، ٹیموں کے رومز، شائقین کے بیٹھے کی وسیع جگہ بلاشبہ یہ اکیڈمی نارتھ ناظم آباد میں یہ فٹ بال سرگرمیوں کیلئے بہترین اضافہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس اکیڈمی کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر ماہ باقاعدگی سے فٹ بال ایونٹس کا انعقاد ہوتا ہے جس میں بچے اور بچیاں مستقل بنیادوں پر حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے کراچی انٹر اکیڈمی انڈر 15 فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

افتتاحی میچ ہزارہ یونائیٹڈ اور جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا، جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کے چیئرمین محمد جنید کی دعوت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نےاکیڈمی کا دورہ کیا، اس موقع پر نیشنل بینک اسپورٹس کے سربراہ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، کے ڈی اے کے اسپورٹس کو آرڈی نیٹر ایم نسیم، نیشنل بینک کے علیم خان، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے خوبصورت فٹ بال اسٹیڈیم کو دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی کے ڈی اے اسپورٹس لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے نوجوان نسل کو کھیل سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف متوجہ کرنے کیلئے شہر بھر میں گرائؤنڈز آباد کررہا ہے، اقبال قاسم نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانا ہوگا تاکہ نوجوان بچے اور بچیوں کو اس کا حصہ بنایا جاسکے۔ ڈاکٹر بدر جمیل کو جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی کی جانب سے سوینیئر اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین