• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نظام میں بہتری کیلئے ایس پیز رات میں گشت پر مامور

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں رات کو پولیس کے گشت، چیکنگ اور تھانوں میں ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ہر ایس پی کی نائٹ گشت کی ڈیوٹی لگائی ہے جس سے پولیس نظام میں بہتری آرہی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے مطابق رات 12 بجے سے صبح 8 بجے کے دوران ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بارے میں مختلف قسم کی شکایات سامنے آتی ہیں جن کے ازالے کے لیے انہوں نے کراچی کے مختلف سب ڈویژن اور شعبوں میں تعینات سپرنٹنڈنٹ پولیس کو مہینے میں ایک رات کیلئے کراچی بھر میں گشت پر مامور کیا ہے،یہ سلسلہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے اور آئندہ کے دو ہفتوں کے لیے بھی ایس پیز کی ڈیوٹی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان ایس پیز کو مکمل اختیارات حاصل ہیں اور جزا سزا کا اختیار بھی دیا ہے۔ رات کو پیٹرولنگ پر مامور ایس پی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پیش کرتا ہے۔ ایس پی کی سفارش کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی انہیں طلب کرکے احکامات جاری کرتے ہیں۔

تازہ ترین