آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جے یوآئی کا پلان بی‘کراچی پولیس نے احکامات جاری کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے جے یو آئی کے آزادی مارچ کے ممکنہ پلان "بی" سے نمٹنے کیلئے افسران کو احکامات جاری کر دیئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی جانب سے ایس ایس پی سٹی اورایس ایس پی ساؤتھ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ قابل اعتبار ذریعہ کے مطابق آزادی مارچ کے پلان بی کے سلسلے میں ضلع جنوبی کے 5مقامات پر غیر معینہ مدت کے لیئے دھرنا دیا جائے گا‘ان مقامات میں آئل ٹرمینل ایریا کےداخلی اور خارجی گیٹس،آئی سی آئی پل،میری ویدر ٹاور،تین تلوار اور زینب مار کیٹ چوک شامل ہیں۔خط کے مطابق دھرنوں کے لیئے مدرسے کے طلبہ اور لوکل پارٹی ورکرز کو استعمال کیا جائے گاجو اپنے ساتھ ٹینٹ اور طویل قیام کے لیئے دیگر سامان لیکر آئیں گے،خط میں متعلقہ ایس ایس پیز کو کڑی نگرانی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیئے سیکورٹی کے تمام احتیاطی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید