• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز میں پاکستان آرمی گولڈمیڈلز کی سنچری کے قریب

پشاور (نمائندہ جنگ) پشاور ، مردان، چارسدہ اور ایبٹ آباد میں جاری 33 ویں قومی کھیلوں میں آرمی گولڈ میڈیلز کی سنچری کی جانب گامزن ہے۔ تیسرے روز کے اختتام پر آرمی 93 گولڈ، 72 سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ واپڈا 72 گولڈ، 58 سلور اور 48 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 12 گولڈ، چار سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بدھ کے روز آرمی اور واپڈا نے ایک ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ پہلا ریکارڈ آرمی کے عزیر الرحمن نے دو سو میٹر دوڑ 21.06 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے قائم کیا جبکہ دوسرا ریکارڈ خواتین دوسو میٹردوڑ میں واپڈا کی نجمہ پروین نے 23.86 سیکنڈ کے ساتھ قائم کیا۔ خواتین دوسو میٹر دوڑ میں واپڈا کی نجمہ نے پہلی، واپڈ ہی کی صاحب اسراء نے دوسری اور آرمی کی ایشا عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی دو سو میٹر دوڑ میں آرمی کے عزیر الرحمن نے پہلی، آرمی ہی کے محبوب علی نے دوسری، واپڈا کے عمر سردار نے تیسری، خواتین 1500 میٹر دوڑ میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے پہلی، آرمی کی ربیلہ فاروق نے دوسری اور واپڈا کی فرحت بانو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میراتھن کا گولڈمیڈل آرمی کے ندیم حسن کے نام رہا۔ خواتین باکسنگ میں سندھ کی رضیہ بانو، سارہ اور مہرین مختلف کیٹگریز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
تازہ ترین