اسلام آباد(زبیر قصوری)اسلام آباد میں کئی روز سے جاری دھرنا آج جیسے ہی اختتام کو پہنچا تو تمام موبائل فون کمپنیوں نے دھرنے کے قریب تمام موبائل فون سیل سائٹس پر تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز تھری جی اور فورجی کو فوری طور پر بحال کرنا شروع کر دیا ہے موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آٹھ روز سے زائد دھرنے کے مقام پر تمام تر انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی اور اس حوالے سے روزنامہ جنگ نےسب سے پہلے خبر جاری کردی تھی۔