• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی سفارتکاری کی افریقہ تک رسائی کیلئے پاک بحریہ کے دوجہاز مراکش پہنچ گئے

رباط( جنگ نیوز) پاک بحریہ کے دوجہاز فوجی سفارتکاری کی افریقہ تک رسائی کے لئے کیسا بلانکا، مراکش پہنچے ، بندرگاہ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کارشتہ مقامی آبادی میں خیر سگالی پیدا کرنے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے افریقی ملکوں میں طبی کیمپس قائم کرے گا، مراکش کی بحریہ نے پاکستانی جہازوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ پاکستان کے سفیر حامد اصغر خان، ہیڈ آف چانسری فریض حسن، پاکستان کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر شہزاد افتخار بھٹی نے جہازوں کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز اپنے دورے میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ پیش ورانہ ملاقاتوں اور مصروفیات کے علاوہ جہاز پر سفر کی جانب سے رسمی ظہرانے اور استقبالیے کی میزبانی بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں جہاز مراکش کی بحریہ کے ساتھ 14نومبر کو کیسابلا نکاکے ساحل پر بحراوقیانوس میں مشق بھی کریں گے۔ پی این ایس معاون پاک بحریہ کا سب سے نیا اور سب سے بڑاجنگیجہاز ہے جبکہ دوسرا جہاز پاکستان میں تیار کردہ ماڈرن میزائل فریگٹ ہے۔
تازہ ترین