• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر سے میلادالنبیﷺ کا جلوس نکالا گیا

بری (خورشید حمید) نبی آخر حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلہ میں بری اور گردونواح میں میلادالنبیﷺ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے ۔قادریہ جیلانیہ اسلامک سنیٹر سے میلاد مصطفیٰ ﷺکا جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول کے علاوہ دیگر کمیونٹیر اور مذاہب کے افراد شریک تھے۔جلوس کی قیادت اہل سنت و جماعت برطانیہ و یورپ کے مرکزی رہنما مولانا قاری محمد خان قادری، لیاقت علی ،مفتی قاری عبد الرحیم کے علاوہ دیگر کمیونٹی رہنمائوں اور علمائے کرام نے کی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس قادریہ جیلانیہ سنٹر میں اختتام پزیر ہوا۔ اس سے قبل شرکاء جلوس جب ویلنکٹن روڈ پر پہنچے تو اضع چائے اور دیگر مشروبات سے کی گئی۔ جلوس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقامی رضا کار اور پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔اس سے قبل قادریہ جیلانیہ سنٹر میں منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری محمد خان قادری ،مفتی عبد الرحیم خان اور دیگر علمائے اکرام کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن دامن مصطفےٰ کو تھامے بغیر ناممکن ہے ۔انسانیت کے تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت مصطفےٰﷺ پر عمل کرنے میں مضمر ہے ۔رسول پاکﷺ کی حیات طیبہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ۔جلوس کے شرکاء میں سابق لیبر ایم پی فرتھ ،ٹوری پارلیمانی امیدوار حنمبیر ڈیلی کے علاوہ کمیونٹی رہنمائوں اور کونسلرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔12ربیع الاول کی مناسبت سے مساجد اور گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں ،جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے تقریبات اور محافل کا سلسلہ آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہے گا ۔
تازہ ترین