• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی،بیروز گاری،لوگ چوری کے جواز کافتویٰ پوچھ رہے ہیں،مفتی نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ جن وزرا کو آلو ٹماٹر کے ریٹ معلوم نہ ہوں قوم ان سے کیا توقع رکھے، غریب کے منہ سے بچاکھچا نوالہ بدستور چھینا جارہاہے لیکن وزراء کو بیانات سے فرصت نہیں مل رہی ہے، غریب کو بھوکا مارنے کے بجائے کرپشن سے پاک کرنا حکومت کا وعدہ اور ذمہ داری تھی لیکن حکومت بیانات سے آگے جاتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھنے کی وجہ سے لوگ ہم سے چوری کے جوازکا فتویٰ پوچھ رہے ہیں اوپر سے وزراء بیانات سے عوام کے زخموں پر نمک پاشی میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو توجہ دینی چاہیے قوم نے انہیں بڑی امیدوں سے اقتدار سونپا ہے لیکن گزشتہ ایک سال میں سوائے بیانات کے کچھ دکھائی نہیں دے رہاہے جس وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
تازہ ترین