• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایس پی پلس کی وجہ سے15ارب ڈالرز کا فائدہ ہو چکا ، گورنر

لاہور(نمائندہ خصو صی،خصوصی رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے فرانس کے سفیر مارک باریٹی اور جر من سفیربر نارڈ شلک کی مشتر کہ ملاقات میں جی ایس پی پلس سٹیٹس کی تجدید کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کااعلان کر دیا ہے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جر من اور فرانس کے سفیر سے ملاقات انتہائی کامیابی ہوئی ہے اور اب تک جی ایس پی پلس کی وجہ سے پاکستان کو15ارب ڈالرز کا فائد ہہو چکا ہے ۔ پہلی بار جر من اور فر انس کے سفیروں نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے مشتر کہ ملاقات کی ہے ۔ بعدازاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور مقامی ہوٹل میں ڈیموکریسی انٹر نیشنل رپورٹنگ اور پنجاب اسمبلی کے زیر اہتمام ʼʼ پاکستان تر جیحات برائے انسانی حقوقʼʼکے موضوع پر سیمینار میں شر یک ہوئے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال جب جی ایس پی پلس کے سٹیٹس کی تجدید ہوگی تو وہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کی جس قدر عوامی خدمات ہیں اس حوالے سے اسکی تشہیر نہ ہونے کے باعث عوام میں آگاہی کی کمی ہے،یہ ادارہ وفاقی سرکاری اداروں کیلئے معاون ثابت ہوا ہے،وہ گورنر ہاؤس میں ادارہ وفاقی محتسب کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے اپنے مختصر افتتاحی خطاب میں کہا کہ محتسب دفتر میں درخواست کا آسان نظام اور جلد فیصلے ہوتے ہیں، رواں سال کو آگاہی کے طور پر منا رہے ہیں۔محتسب دفتر ہر شکایت کا فیصلہ 60 روز میں کرتا ہے۔ فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کی شرح 98 فیصد ہے۔ سید طاہر شہباز نے کہا کہ جیلوں کی اصلاحات کے حوالے سے اپنی ٹھوس سفارشات مرتب کیں جارہی ہیں جس کی سہہ ماہی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جاتی ہے

تازہ ترین