• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجدکی جگہ مندرکی تعمیرمسلمان قبول نہیں کریں گے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے اسلامی دنیاکے حکمرانوں عالمی اداروں دنیاکومذیبی رواداری کا درس دینے والے عالمی شیطانوں کے بابری مسجدکی جگہ پرمندرکی تعمیرکے بھارتی عدلیہ کے فیصلے پرخاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجدپر بھارتی سپریم کورٹ کا شرمناک فیصلے انصاف کے چہرے پر ایک بدترین داغ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بابری مسجد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے وہ حیرت انگیز اور سمجھ سے پرے ہے اورعدالت نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ زمین کا مالک کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جگہ ایک بار مسجد تعمیر ہوگئی وہ مسجد ہی رہتی ہے ، مسجد کی حیثیت کو کسی طرح ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی بابری مسجدکی جگہ مندرکی تعمیرعالم اسلام کے دل میں خنجرکوگونپنے کے مترادف ہے۔ بابری مسجدکی جگہ مندرکی تعمیرکوکبھی مسلمان قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے حکمران سے بھارتی عدلیہ کے اس اسلام مسلم دشمن فیصلے کے خلاف آو آئی سی کااجلاس بلایا جائے اوربھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کوعالمی عدالتوں میں چیلنج کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی بنیادعدل و انصاف ہے، امتیازی اور ناانصافی پر مبنی فیصلے بے چینی ، اضطراب، اورانتہاء پسندی پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام ظلم اور ناانصافی پر مبنی فیصلوں پرخاموشی اختیارنہیں کرے گی۔
تازہ ترین