• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی ،فضائی آلودگی برقرار، اسکول بدستور بند

نئی دہلی ،فضائی آلودگی برقرار، اسکول بدستور بند


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی برقرار ہے، اتر پردیش اور ہریانہ کے علاقے بھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، نئی دہلی میں آج دوسرے روز بھی اسکول بند ہیں۔

نئی دہلی کئی دنوں سے بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، آج صبح شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 465 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اتر پردیش، ہریانہ کے علاقوں میں بھی اسموگ چھائی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی فضائی آلودگی میں آج کچھ حد تک بہتری آنے کا امکان ہے، شہر میں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شروع کی گئی کنٹرولڈ ٹریفک اسکیم کی مدت بھی آج ختم ہو رہی ہے۔

تازہ ترین