• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا مستقبل کے الیکڑک طیارے کو منظر عام پر لے آیا


کراچی(نیوزڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا نے کیلی فورنیا کے اپنے ایک مرکز میں ایک نئے ہوائی جہاز کی رونمائی کی ہے، جس کے متعلق کہا گیا ہےکہ یہ جہاز مکمل طور پر بجلی پر کام کرے گا اور اس میں کوئی دوسرا ایندھن استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس تجرباتی جہاز کو ’میکس ویل‘ ماڈل ایکس 57 کا نام دیا گیا ہے۔میکس ویل کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس میں 14 الیکٹرک موٹریں نصب کی گئیں ہیں جن میں سے دو موٹریں بڑے سائز کی ہیں جو جہاز کو اڑانے کا کام کریں گی ۔

تازہ ترین