• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامات مقدسہ کی زیارت سکون کا باعث ہے، عبداللہ مشتاق

برمنگھم (ابرار مغل) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ مڈ لینڈ کے مرکزی صدر عبداللہ مشتاق اور مرکزی رہنما زاہد بھٹی نے عمرہ ادا کرلیا، اس موقع پر انہوں نے مقدس شہروں کی زیارت اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے دعا کی۔ محمد عبداللہ مشتاق اور زاہد بھٹی کا کہنا تھا کہ حجاذ مقدس اور مقامات مقدسہ کی زیارت سے حقیقی معنوں میں سکون قلب نصیب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے، علاوہ ازیں پی ٹی آئی برمنگھم کے سابق صدر محمد ناصر خان، چوہدری خادم حسین، چوہدری کرامت رٹوی، راجہ حق نواز جانباز، راجہ عامر کیانی، رفعت مغل نے بھی انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تازہ ترین