آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یاسر حسین کی مداحوں سے سگریٹ سے دور رہنے کی اپیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سگریٹ جیسی برائی سے دور رہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنے مرحوم والد کی ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ ہاتھ میں سگریٹ تھامے کھڑے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں یاسر نے بتایا کہ اُن کے والد کی وفات کو 12 سال ہوگئے ہیں اور آج ان کی برسی ہے۔یاسر حسین نے لکھا کہ اُن کے والد میں ایک بری بات تھی جو تصویر میں بھی نظر آرہی ہے اور وہ ہے سگریٹ ۔یاسر نے بتایا کہ اُن کے والد کو سگریٹ نوشی کے باعث پھیپھڑوں کا کینسرہوا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ آپ بھی اپنے پیاروں کو پیار سے سمجھائیں اور اس برائی سے دور کریں۔اپنے کیپشن کے آخر میں یاسر نے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی ۔انہوں نے اپنے کیپشن میں ہیش ٹیگ NoSmoking اور QuitSmoking بھی لکھا۔ یاسر کی اس تصویر پر کمینٹ کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں نے ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت کی اور اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

دل لگی سے مزید