• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا سفاری فیملی فیسٹیول لوگوں کی توجہ کامرکز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تین روزہ سفاری فیملی فیسٹول میںشرکت، اسکول کے اسپیشل بچوں کے تیارکردہ فن پاروں اور دیگراشیا تینوں دن مہمانوں اور دیگر لوگوں کی توجہ کامرکز رہیں،فیسٹول کے آخری روز سینیٹر عبدالحسیب خان نے ہنرمند بچوں میں اسناد تقسیم کیں،تفصیلات کے مطابق تین روزہ سفاری فیملی فیسٹول کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، پروفیشنل یوتھ فیڈریشن پاکستان اور کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر ڈی ایچ اے کے اشتراک سے سفاری پارک کے ناریل باغ میں منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی،فیسٹول کا مقصد اسپیشل بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے حوالے سے عوامی شعور و آگہی کا فروغ ہے،وسیع وعریض سبزہ زار پر کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (کے وی ٹی سی) کی جانب سے مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں اسکول کے تربیت یافتہ اسپیشل بچوں کی جانب سے تیارکردہ بلاک پرنٹنگ، اسکرین پرنٹنگ، روبوٹکس، زری ورک، فیس پینٹنگ، لائیو پینٹنگ، پاٹ پینٹنگ وغیرہ کے شاہکار رکھے گئے تھے،کے وی ٹی سی کے اسٹالز پر تینوں دن شہریوں کا ہجوم رہا،مہمانوں کی بڑی تعداد نے ان فن پاروں میں گہری دلچسپی لی اور موقع پر خریداری بھی کی،اس دوران کے وی ٹی سی کا انفارمیشن ڈیسک اور آرٹ تھراپی کے اسٹالز بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،آرٹ تھراپی میں ذہنی عوارض سے دوچار بچوں کو آرٹ کی مختلف سرگرمیوں مثلاً آئسکریم اسٹک پینٹنگ کے ذریعے ڈپریشن، ٹینشن اور احساس کمتری جیسے منفی جذبات سے نجات دلائی جاتی ہے،فیسٹول کے آخری روز کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے سربراہ معروف صنعتکار سینیٹر عبدالحسیب خان نے تمام بچوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سینیٹر حسیب خان نے کہا کہ اس ادارے کا مقصد ایسے بچوں کو معاشرے کا باعزت اور کارآمد رکن بنانا ہے اور انہیں ہرگز معذور نہ سمجھا جائے۔

تازہ ترین