• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی پاکستان میں 4 کروڑ یوروز کی سرمایہ کاری کیلئے تیار

اٹلی پاکستان میں 4 کروڑ یوروز کی سرمایہ کاری کیلئے تیار


اٹلی نے پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں اطالوی (اٹالیئن) سفیر اسٹیفانو پونٹی کاروو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے پاکستان میں 4 کروڑ یوروز کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹلی کی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے ساتھ ایک ہفتے طویل غربت مٹاؤ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے اور ان نوجوانوں میں بڑی صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی نوجوانوں کی فلاح و ترقی کی پالیسی میں سرمایہ کاری کی امید رکھتا ہے تا کہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کو با اختیار بنایا جاسکے۔

یہ ٹریننگ بلوچستان، خیبر پختونخوا بشمول سابقہ قبائلی علاقوں کے نوجواں کے لیے خصوصی طور پر کی جائیں گی تاکہ اس علاقے کی میں سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر کیا جائے۔

اس تقریب میں اٹلی کی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے ڈائریکٹر برائے پاکستان ایمانیول بے نینی، پی پی اے ایف کی سربراہ سیمی کمال اور پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایمانیول بے نینی کا کہنا تھا کہ پی پی آر کے ٹریننگ سیشنز کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ اس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کے سیکھنے کے لیے یہ ہفتہ بصیرت انگیز ہوگا۔

پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسٰی نے اٹلی کی حکومت کی ان کاوشوں سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے بغیر یہ سیشنز منعقد نہیں ہوسکتے تھے۔

اٹلی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ پروگرام ملک بھر کے 14 اضلاع کی 38 یونین کونسل میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں اطالوی ایجنسی کے ساتھ ساتھ دیگر 17 شریک ادارے بھی موجود ہیں۔

اس پروگرام کا اصل ہدف اقتصادی ترقی کی صورتحال کو مستحکم بناتے ہوئے غربت میں کمی کرنا ہے۔

تازہ ترین