• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے کرپٹ لیڈر اکٹھے ہوجائیں تب بھی وہ ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹر وے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان اپوزیشن جماعتوں پر خوب گرجے اور بر سے، انہوں نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت پر شدید تنقید کی اور این آر او کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ این آر او کا مطلب یہ ہے کہ ان کے کرپشن کیسز معاف کردیئے ہیں، جو اس قوم کا پیسہ لوٹا ہوا تھا وہ معاف کردیا جائے،  آج اگر میں چپ ہوجاؤں اور اپنے چار سال آرام سے گزارنا چا ہوں تو میں بھی وہی کروں جو جنرل مشرف نے کیا تھا، اگر میں ان سے مک مکا کرلیتا ہوں تو یہ سب آرام سے بیٹھ جائیں گے۔ آرام سے ملک چلے گا کوئی افرا تفری نہیں کوئی شور نہیں، لیکن مجھے خوف خدا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں ان کی بلیک میلنگ میں آکر ان کو چھوڑتا ہوں تو قوم کے ساتھ یہ سب سے بڑی غداری ہوگی۔

تازہ ترین