• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز گلوبل فائونڈیشن اسپین چپٹر کی تقریب حلف وفاداری

بارسلونا (جواد چیمہ) اوورسیز گلوبل فاونڈیشن اسپین چپٹر کی تقریب حلف وفاداری ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بارسلونا کے دورہ پر آئے چوہدری ساجد تارڑ مشیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدیداروں سے حلف لیا۔ اوورسیز گلوبل فاونڈیشن کی بنیاد امریکہ کے شہر نیو یارک میں معروف سماجی شخصیت چوہدری ظہیر احمد مہر نے رکھی جسے اب دنیا بھر کے سولہ ممالک میں قائم کیا گیا گیا۔ اسپین میں چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں صدر، فرحان اختر مہر کوارڈینیٹر، ارشد ساحل جنرل سیکرٹری اور سلیمان گوندل نائب صدر منتخب کئے گئے ہیں ۔ اوورسیز گلوبل فاونڈیشن اسپین کے صدر عمران اختر چھوکر کلاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز گلوبل فاونڈیشن کا مقصد دنیا بھر میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی پریشانیوں کو کم کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک سمیت عرب دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک پاکستان میں بہت سارے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ان کا حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہمارے چیئرمین چوہدری ظہیر احمد مہر پہلے سے ہی بہت متحرک ہیں اور پاکستان کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ان مسائل اور مشکلات کو کم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری اوورسیز گلوبل فاونڈیشن اسپین ارشد نذیر ساحل نے کہا کہ اسپین میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے اس پلیٹ فارم کو معرض وجود میں لایا گیا ہے۔ اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اسپین میں بسنے والے پاکستانیوں کے کام آ سکیں۔ 
تازہ ترین