سرینگر (نیوز ایجنسی، جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے وادی کشمیر ، جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈائون مسلسل 106 ویں روز بھی جاری رہا۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے مسلم ممالک کے ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی۔ مقبوضہ کشمیر میں کیبل آپریٹرز کو پاکستان، ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب اور ایران کے چینلز کو نشر کرنے سے روک دیا ہے۔