لاہور،واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل،اے ایف پی)امریکی ریاستوں کیلیفورنیا اور اوکلاہوما میں فائرنگ کے دو واقعات میں 7افراد ہلاک، 6زخمی ہوگئے،کیلیفورنیا، پارٹی تقریب میں 4لوگ، اوکلاہوما گاڑی سوار3 افراد گولیوں کا نشانہ بنے ۔ پہلا واقعہ سوموار کو کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں ایک گھر میں پیش آیا جہاں پارٹی جاری تھی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر پارٹی میں شریک افراد پر گولیاں برسادیں، جسکے نتیجے میں 4افراد ہلاک، 6زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔