• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (ایجنسیاں)تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات


مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

مہوش حیات نے وقار کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے حسن کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ فلموں اور ٹی وی کمرشل میں خوبصورت ترین نظر آنے کا راز وقار ہے۔

مہوش حیات نے وقار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مسکراہٹ اندھیر ےدن کو روشن کرتی ہے ، آپ انتہائی مثبت سوچ کے مالک ہیں جنہوں نے مجھے بھی نہ صرف مثبت سوچ کی جانب راغب کیا بلکہ خود اعتمادی بھی دلائی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کو نہیں معلوم کے دس سال قبل آپ میرے پہلے میک آرٹسٹ تھے۔ ہم نے زندگی کے بہت سے حیرن انگیز لمحات ساتھ گزارے ہیں۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کا عروج آپ نے خود دیکھا ہے۔ اور میں آپ کی بہت مشکور ہوں۔ علاوہ ازیںپاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے اپنے بھائی حیات پیانو بجا رہے جس پر دونوں گانا گن گنا رہے ہیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی ذیشان حیات کیساتھ امریکا کے گٹار سینٹر سٹرنگز خریدنے گئی جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا یہ میرا پسندیدہ گانا ہے۔

تازہ ترین