• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز ماما پشتون قومی تحریک کیلئے متحرک رہے، خدمات نا قابل فراموش، اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سنیئر نائب صدر و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے پشتون قومی تحریک کی نامور شخصیت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء دانشور ادیب لیکوال قانون دان عزیز ماما کو انکی قومی سیاسی وطنی ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیز ماما نے اپنی زندگی قوم اور وطن کی خوشحالی ترقی کی خاطر وقف کی تھی، مرتے دم تک اس پر کاربند رہے اورکبھی اس پر پشیمان نہ ہوے اور نہ ہی مراعات اور مفادات کا شکار ہوئے۔ گفتار کے غازی بننے کے بجائے وہ عملی طور پر پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں متحرک رہے، ان کی برسی ایسے حالات میں منارہے ہیں جب حکمران اور بالادست اشرافیہ چھوٹی قومیتوں باالخصوص پشتونوں کو زندگی گزارنے روزگار تعلیم اور کاروبار کرنے نہیں دے رہے، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ شہدا اور اکابرین کی جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ان اکابرین کی جہد اور قوم سے محبت کا نتیجہ ہے کہ ایک صدی پر محیط تحریک نہ صرف زندہ وجاوید ہے بلکہ قومی ارمانوں کی تکمیل کے قریب ہے، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 3 دسمبر کو کوئٹہ میں عزیز ماما کی 10 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ریفرنس میں بھر پور شرکت کر کے قوم اور وطن دوستی کا ثبوت دیں۔
تازہ ترین