آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹماٹر‘دال‘آلو،گوشت‘چینی‘گھی‘سگریٹ سمیت21اشیاء مہنگی

ملتان (نمائندہ جنگ)ٹماٹر‘دال‘ آلو ‘بیف‘ چینی‘گھی‘سگریٹ سمیت 21 اشیاء  مہنگی ہوگئیں، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی‘ 24 کے نرخوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ 

جس کے مطابق 21 نومبر 2019ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں19 اعشاریہ 86 فیصد اضافہ ہوگیا ، ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے21 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، دال ماش، دال مونگ، آلو، دال مسور، بیف، کیلا، آگ جلانے والی لکڑی، ڈبل روٹی، گڑ، ویجیٹیبل گھی، چینی، گھی، سگریٹ، دال پلیٹ، کوکنگ آئل، مٹن، دال چنا، چاول باسمتی (ٹوٹا)، چاول اری (6) کی قیمتوں میں اضافہ۔ 

پیاز، لہسن،چکن زندہ، ایل پی جی سلنڈر، آٹا، انڈہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ خوردنی تیل، بیف پلیٹ، چائے کاکپ،چائے،خشک دودھ، الیکٹرک چارجز ، جارجٹ، پیٹرول، موٹا لٹھا، صابن، ماچس،ہائی سپیڈ ڈیزل، نمک، انرجی سیور، دودھ (تازہ)، دہی، لان، گندم، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل، گیس چارجز، واشنگ سوپ، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید