• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، پولیس فائرنگ سے سابق کونسلر جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہو گیا، جاں بحق کار سوار کی سابق کونسلر وحید انجم کے نام سے شناخت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کے لیے روکنے پر کار سوار نے اہلکار پر گاڑی چڑھا دی جس کے بعد ساتھی پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔

زخمی پولیس اہلکار حبیب اختر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی، پولیس فائرنگ سے سابق کونسلر جاں بحق
راولپنڈی میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق سابق کونسلر کے اہل خانہ احتجاج کر رہے ہیں

سی پی او کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری ایکشن لیتے ہوئے 2 اے ایس آئی اور 3 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی پی او نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نبیل قتل، پولیس اہلکاروں کا فائرنگ کے بعد فرار کا اعتراف

ادھر کلر سیداں میں جاں بحق ہونے والے سابق کونسلر وحید انجم کے ورثاء نے احتجاج کیا ہے۔

تازہ ترین