• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء کی پیشی پر بے نظمی

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء کی پیشی پر بے نظمی


سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللّٰہ کے وکلا نے پولیس کے ساتھ جھگڑے، نامناسب سلوک اور میڈیا کو مقدمے کی کوریج سے روکنے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔

وکلا کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون اوپن ٹرائل کی اجازت دیتا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا جس پر جھگڑا ہو گیا، پولیس اہلکاروں اور وکلا میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

پولیس نے عدالت میں رانا ثنا اللّٰہ کی پیشی کے موقع پر احاطے میں میگا فون کا استعمال جاری رکھا۔

رانا ثنا اللّٰہ کے وکلاء نے پولیس کے ساتھ جھگڑے، نامناسب رویہ اور میڈیا کو کوریج سے روکنے پر انسداد منشیات کی عدالت کے جج کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔

انسداد منشیات کی عدالت نے عدالتی کارروائی میں وکلا کی عدم شرکت پر رانا ثنا اللّٰہ کیخلاف منشیات مقدمے کی کارروائی 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین