• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس کی ریلی میں پریانکا چوپڑا کے نعرے لگ گئے

نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارت میں کانگریس پارٹی کی ریلی کے دوران بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نعرے لگ گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر نعرہ لگانے والے کانگریس رہنما کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔کانگریس کی جانب سے جاری ایک ریلی کے دوران رہنما اپنی پارٹی لیڈران کے نعرے لگا رہے تھے کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ وڈیوبھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔وڈیومیں کانگریس کے رہنما سونیا گاندھی زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد، راہل گاندھی زندہ باد اور پھر پرینکا گاندھی زندہ باد کے بجائے پریانکا چوپڑا زندہ باد کہہ جاتے ہیں لیکن انہیں تب بھی اس غلطی کا احساس نہیں ہوتا۔ تاہم جب انہیں ان کے ساتھ کھڑے ساتھی یاد دلاتے ہیں کہ انہوں نے غلطی کی ہے تو وہ چپ ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ صارفین اس وڈیوسے محظوظ ہورہے ہیں جب کہ کچھ شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین