• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کی درخواست ضمانت پرسماعت 12 دسمبر کو ہوگی

سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی منشیات کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد، رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

رانا ثناء نے منشیات کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے پہلے اینٹی نارکوٹکس فورس کو4دسمبر کیلئے نوٹس جاری کیے تھے ۔

یہ بھی دیکھئے:منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء کی پیشی پر بے نظمی


فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر کارروائی نہیں ہوسکی ۔

درخواست پر نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے جس کے مطابق اب 12 دسمبر کو درخواست پر سماعت ہوگی۔

تازہ ترین