• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالے ویلی، گلی محلوں میں دکانوں کی تعمیر پر مکین سراپا احتجاج

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے شالے ویلی کے رہائشی علاقے کو کمرشل بنا دیا گیا جس پرمکینوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ شالے ویلی کے مکینوں کی ایسوسی ایشن نے گلی محلہ میں دکانوں کی تعمیر پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کا سکون ختم ہو گیا ہے ۔ رہائشی علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے کر عوام کا ذہنی سکون ختم کر دیا گیاہے اس سلسلہ میں متعدد بار حکام کو درخواستیں دی گئیں مگر حکام کی مبینہ ملی بھگت سے دکانیں تعمیر کر دی گئی ہیں۔ مکینوں نے سٹیشن کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ قانون کی اس خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں۔
تازہ ترین