• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فواد 10سال بعد سلیکشن پر خوش، 200 فیصد کارکردگی کا عزم

فواد 10سال بعد سلیکشن پر خوش


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فواد عالم بدھ کو سری لنکا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی الیون کا یقینی طور پر حصہ ہوں گے اس بارے میں ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کر لیا ہے۔اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کلب کرکٹ ہو یا ڈومیسٹک پرفارمنس کا دباؤ رہتا ہے، کوشش کروں گا کہ پرفارم کروں اور ناقدین کو غلط ثابت کروں۔ ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے جذبات ڈیبیو والے ہوں گے۔کرکٹ چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اسی سے تو روزی روٹی چل رہی ہے۔فواد عالم نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں 10سال بعد واپسی پر بہت خوش ہوں۔ مجھے اللہ نے جو موقع دیا ہے اس پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا کوشش ہے200 فیصد پرفارم کروں۔

تازہ ترین