کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپال میں کھیلے جانے والے سائوتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے اتوار کو پانچ گولڈ، تین سلور اور بارہ مزید برانز میڈلز جیت لئے، پاکستان نے ہینڈ بال میں بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، پاکستان نے 29 گولڈ،33 سلور اور56 برانز میڈل کے ساتھ118 تمغے جیت لئے ہیں۔ بھارت 252 تمغوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔