• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: مہ جبیں

پہناوے:موڈ کلاسک نِٹ وئیر

آرایش: دیوا بیوٹی سیلون

عکّاسی:عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

گیتا نجلی رائے کی ایک بڑی پیاری نظم ہے؎’’اتوار کی دوپہر تو ہمیشہ ہی اچھی ہوتی ہے…بالکل تمہاری طرح…بے فکر، بے پروا،آزاد…مَیں نے بھی ہمیشہ اُسے اپنے ہی طریقے سے بِتایا ہے…پر جانے کیوں…کچھ عرصے سے جب بھی یہ سُکون بَھرا وقت اپنے ساتھ بِتانے کی کوشش کی…تم دُور دراز کے وقتوں سے نکل کے، چُپ چاپ میرے قریب بیٹھ جاتے ہو…میرے ہاتھوں کی کُھلی کتاب بند کر کے…اپنے ہی قصّے سُنانے لگتے ہو…دسمبر کی سردی…بارش کی بوندیں…اور اتوار کی دوپہر…وہی قصّہ، جو تم نے جیا تھا کبھی…میرے ساتھ…لگ بھگ ہر ہفتے دہراتے ہو…اور مجھے احساس بھی نہیں ہوتا کہ مَیں قید ہوں…کچھ آزاد سے لمحوں میں ہمیشہ کے لیے۔‘‘

اوراتوار کی دوپہر تو اس لیے بھی زیادہ اچھی لگتی ہے کہ اپنوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ڈھیر سارا وقت گزارنے کا موقع جو مل جاتا ہے۔ جب ہفتے بَھر کی بےحد مصروف، تھکا دینے اور گھڑی کی ٹک ٹک کے ساتھ گزاری جانے والی زندگی میں سے ایک دِن، اپنوں کے ساتھ میسّر آجائے، تو جی یہی چاہتا ہے کہ شام اُترتے ہی سیر و تفریح کی غرض کہیں جایا جائے۔تو لیجیے، گلابی جاڑوں کی مناسبت سے آج ہم نے اپنی بزم کچھ اس قدر حسین، نرم و گرم پہناووں سے مرصّع کردی ہے کہ اگر کہیں گھومنے پھرنے کا ارادہ نہیں، تو بھی یہ منفرد، دیدہ زیب رنگ و انداز دیکھتے ہی کوئی پروگرام ترتیب دے لیا جائے گا۔ 

ذرادیکھیے، گِرے اور آف وائٹ کے کامبی نیشن میں فر اسٹائل فرنٹ اوپن پونچو، سیاہ جینز اور نارنجی رنگ پولکا ڈاٹس شارٹ شرٹ کے ساتھ کس قدر اسٹائلش لُک دے رہا ہے۔ سیاہ ہی جینز کے ساتھ بلیو شرٹ کے اوپر سُرمئی اور عنّابی کے امتزاج میں فُل سیلوز پونچو کا انتخاب کمال ہے، تو سفید شرٹ کے ساتھ کتھیٔ رنگ پونچو کے بھی کیا ہی کہنے۔پھرایک جانب بلڈریڈ رنگ شال اسٹائل پونچوخوش گوار تاثر دے رہا ہے،تو دوسری جانب سیاہ اور سرمئی رنگ کے ٹو اِن وَن پونچو کی شان بھی کچھ کم نرالی نہیں ۔اور کسی آفیشل گیدرنگ کے لیے نفیس سرمئی رنگ میںچیک پرنٹ کے تھری پیس سوٹ کانتخاب بھی اپنی جگہ لاجواب ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین