• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا گیس صارفین کو 30 ارب کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت کا گیس صارفین کو 30 ارب کی سبسڈی دینے کا فیصلہ


وفاقی کابینہ نے گیس صارفین کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں بھارتی شہریت کے متنازع قانون، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت کئی اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نے کرپشن پر سزایافتہ افراد کے میڈیا پر آنے کی پابندی لگانے کی تجویز دی۔

وزیراعظم نے وزیرقانون کو اس حوالے سے ہوم ورک کرنے کی ہدایت دے دی۔

کابینہ اجلاس میں حکومت نے گیس صارفین کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی شہریت کے متنازع اور مسلم دشمن قانون کی بھارتی پارلیمنٹ سے منظور کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرپشن پر سزا یافتہ افراد کا وکٹری کا نشان بنانا اور مفروروں کا ٹی وی انٹرویوز دینا ملکی قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

فردوس اعوان نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں تذکرہ ہوا کہ مفرور اور اشتہاری لوگوں کے میڈیا پر آنے پر پابندی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسا قانون موجود نہیں، جس کے تحت سزا یافتہ قیدی یا ای سی ایل پر ڈالا گیا شخص کسی اور بیمار کی عیادت کرنے کے لیے درخواست دے۔

حکومتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے سردیوں میں غریب صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کی ہدایت دی ہے۔

تازہ ترین