• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیئر صحافی مسعود ملک انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائیگی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،اپنے نامہ نگار سے )سینئر صحافی اور اے پی پی کے سابق ایم ڈی مسعود ملک رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے وہ کچھ عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ تین ہفتے پی اے ایف ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج رہے ، مسعود ملک مرحوم نے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے ، مرحوم مسعود ملک کی نماز جنازہ آج (بدھ کو ) 11 بجے دن ایچ ، ایٹ قبر ستان میں ادا کی جائیگی ، پارلیمانی رپورٹرز ایسویسی ایشن اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی ہے،دریں اثنا ء مختلف صحافتی تنظیموں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین