• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز پر قابو پانےکیلئے اقدامات کر رہے ہیں،سیکرٹری صحت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ حکو مت ایڈز کے خا تمے اور اسے کنٹر ول کر نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، صو با ئی حکو مت اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں سے نہ صر ف آگاہ ہے بلکہ متعدد اقدامات کے ذریعے معا شر ے بالخصوص نو جو ان نسل کو اس مہلک بیما ری سے بچا نے کے متعدد منصو بو ں پر بھی کا م کر رہی ہے۔انہوں نے خیبر میڈ یکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اینڈ سو شل سا ئنسز (کے ایم یو آئی پی ایچ اینڈ ایس ایس)پشاور کے زیر اہتمام ایچ آئی وی ایڈز کے عالمی دن کی منا سبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گز شتہ دنوں سند ھ میں ایڈز کے متعدد کیس سا منے آ نے کے بعد خیبر پختو نخوا حکو مت زیادہ تند ہی کے سا تھ اس مرض سے بچاؤ کے ضمن میں عوامی شعور و آگہی پیدا کر نے کے سا تھ سا تھ طبی مر اکز کے قیا م پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے۔ ۔وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے مر یضو ں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے بڑھنا سب کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایڈز کنٹرول پروگرام کے پرا جیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ مر یض اس معا شر ے کا حصہ ہیں او ر ان لو گوں کو حقیر سمجھنے کی بجا ئے ان کے سا تھ ہمدردی کی ضر ورت ہے، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، ڈین پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹر مقصود علی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔
تازہ ترین