• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پی آئی سی حملہ: 46 گرفتار وکلا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور پی آئی سی حملہ: 46 گرفتار وکلا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل


لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے الزام میں گرفتار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

گذشتہ روز مشتعل وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ کردیا تھا اور اسپتال کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جان بچانے کے لیے اسپتال سے باہر نکل گیا جس کے باعث 3 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔

اس حملے کے الزام میں گرفتار 46 وکلا کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ 

وکلا کے خلاف تھانہ شادمان میں 2 ایف آئی آر درج کروائی گئی تھیں۔ 

عدالت میں سرکاری وکیل کے وکلا نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے گرفتار ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جس کے بعد پولیس انہیں عدالت سے لے کر جیل روانہ ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہنگامہ آرائی کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پی آئی سی حملے میں ملوث وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔

تازہ ترین