• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یادہانی کےباوجود میٹرو پولیٹن اورتحصیل انتظامیہ کوکتے مار دوا نہ ملی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور تحصیل کونسل انتظامیہ کی جانب سے کتے مار دوائی کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کو بار بار یادہانی کےباوجود دوائی کا حصول نہ ہوسکا جس کے باعث ملتان شہر میں کتے مار مہم تعطل کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ، شہریوں نے کتے مار مہم دوبارہ چلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئ تھیں کہ آوارہ اور پاگل کتوں کا خاتمہ کیا جائے ،کتوں کی مارنے کی ذمہ داری میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو دی گئی تھی جبکہ کتے مار دوا کی فراہمی کی ذمہ داری محکمہ صحت کو دی گئی۔
تازہ ترین